the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


اسلام آبادایئرپورٹ دنیا کے بدترین ایئرپورٹس کی فہرست میں 9ویں نمبر پر آگیاہے ۔ ویب سائٹ ”گائیڈ ٹو سلیپنگ ایٹ ایئرپورٹس“نے دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے سروے میں ووٹرز کی ایک بڑی تعدادکی رائے سے یہ فہرست تیار کی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کا بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو گذشتہ سال دنیا کا بد ترین ہوائی اڈا قرار دیا گیاتھا ۔ دنیا کے بدترین ایئرپورٹس کی فہرست 2015میں اسلام آباد ایئرپورٹ اب 9ویں نمبر پر آ گیا ہے۔


بین الاقوامی سروے میں ایئرپورٹس پر آرام دہ ماحول، بہتر سہولیات، صفائی اور کسٹمر



سروس اور سکیورٹی کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔ اس سال نائیجریا کے پورٹ ہارکورٹ کو دنیا کا بدترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ہی اسے ” موسٹ کرپٹ “ کا خطاب بھی دیا گیا ہے ۔ جدہ کا پُرہجوم عبدالعزیز ایئرپورٹ کو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ کھٹمنڈو ، تاشقند اور کابل کو فہرست میں بالترتیب چوتھی ، پانچویں اور ساتویں پوزیشن دی گئی ہے ۔ ٹرمینل عمارت کا قیام ، ہجوم کے لئے وسیع ہال کی دستیابی ، بزنس کلاس اور کار پارکینگ کی از سر نو تعمیر کی بدولت اسلام آباد ایئرپورٹ دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں پہلے سے 9ویں نمبر پر جانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ تاہم رائے دہندگان نے ایئرپورٹ سٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں میں کرپشن اور رشوت کی لت کی عام شکایت کی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.